DPO بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی تمام تھانوں کے محرران سے میٹنگ

جس میں سائلیں کو عزت تحفظ دینے کی تاکید اور تھانے کے ریکارڈ پربریفنگ

DPO بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی تمام تھانوں کے محرران سے میٹنگ

بھکر:  DPO بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءنے ضلع بھکر کے محرران سے DPO آفس میں میٹنگ کی جس میں تمام محرران کو ہدایت ہوئی کہ تھانہ میں ہر آنے والا سائل آپ سب کے لیئے وہ مہمان خصوصی ہوتا ہے ہر آنے والے سائل کو عزت اور تحفظ دینا ہے کسی سائل کا وقت ضائع کیئے بغیر اس کو متعلقہ تفتیشی آفیسر یا ڈیوٹی آفیسر سے ملوانا ہے تھانون کے باہر عوام کو انتظار کروانے کا رویہ بہت برا ہے سائلیں کو عزت دیں اور انتظار گاہ روم میں کرسی مہیا کریںاور متعلقہ تفتیشی آفیسر سے فوری رابطہ کروائیں نیز تھانہ جات کے تمام رجسٹرز پر ڈسکشن ہوئی تمام رجسٹرز کی آن لائن تکمیل اور خاص کر مجرمان اشتہاری کے رجسٹر کے تکمیل کی خصوصی ہدایت جاری کیں۔