ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ SI محمد اشرف خان نے دو منشیات فروش دھر لیے۔ 4 کلو 205 گرام چرس برآمد

تھانہ کلورکوٹ پولیس نے مخبر کی اطلاع پرچھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالجبار ولد محمد ادریس سکنہ کلورکوٹ کو گرفتار کیا

ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ SI محمد اشرف خان نے دو منشیات فروش دھر لیے۔ 4 کلو 205 گرام چرس برآمد

بھکر : تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی خصوصی ہدایات پر بھکر پولیس منشیات فروشوں کے خلاف پوری طرح متحرک و سرگرم عمل ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ نے کاروائی کرتے ہوئے2 منشیات فروش دھر لیے۔ تھانہ کلورکوٹ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر نزد ریلوے پھاٹک کے قریب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالجبار ولد محمد ادریس سکنہ کلورکوٹ کو گرفتار کرلیا۔

اس دوران ملزم کی تلاشی لینے پر 2135 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایک اور کاروائی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے نزد کوچہ گلی مکان ازاں عبدالشکور چھاپہ مارا۔ ملزم عبدالشکور ولد عبدالغفور سکنہ کلورکوٹ سے 2070 گرام چرس برآمد ہوئی۔ منشیات برآمدگی میں گرفتار شدہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کردیا گیا اور مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔