ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن میں فرضی مشقوں (Mock Exercise) کا انعقاد

دو دہشت گرد جیل کی بیرونی دیوار سے جیل کے احاطے میں داخل ہوئے۔انھوں نے ذبح خانہ میں اندھا دھندفائرنگ شروع کر دی 10بجے صبح آلارم بجایا گیا جو 10بجکر 35منٹ تک بجتا رہا جیل حکام کی جانب سے 10بجکر 3منٹ پر کوئیک رسپونس فورس کا دستہ اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد رفیق کی سربراہی میں جائے وقوعہ پر پہنچا

ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن میں فرضی مشقوں (Mock Exercise) کا انعقاد

لاہور : ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن میں فرضی مشقوں (Mock Exercise) کا انعقاد کیا گیا۔دو دہشت گرد جیل کی بیرونی دیوار سے جیل کے احاطے میں داخل ہوئے۔انھوں نے ذبح خانہ میں اندھا دھندفائرنگ شروع کر دی۔10بجے صبح آلارم بجایا گیا جو 10بجکر 35منٹ تک بجتا رہا۔ جیل حکام کی جانب سے 10بجکر 3منٹ پر کوئیک رسپونس فورس کا دستہ اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد رفیق کی سربراہی میں جائے وقوعہ پر پہنچا۔متاثرہ علاقے کو چاروں اطراف سے گھیر لیا گیا۔تاکہ فرسٹ ایڈ فراہم کی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے 10بجکر 7منٹ پر  پرایمرجنسی رسپونس اور مزاحمت دکھائی گئی۔ریسکو 1122نے 10بجکر 12منٹ پر اپنی سروسز فراہم کیں۔سول ڈیفنس کی جانب سے 10بجکر 13منٹ پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا،بم کو تلاش کرنے اور اس ایمرجنسی صورتحال سے نبٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے 10بجکر 15منٹ پر رسپونس کیا۔

مقامی سطح پر دوسری ایجنسیوں نے 10بجکر 16منٹ پر اپنی سرگرمیاں شروع کیں۔اس تمام صورتحال کو کامیابی سے کنٹرول کرنے کے لیے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی گئی۔الائیٹ فورس،سپیشل برانچ،فائر بریگیڈ اور انسداد دہشت گردی کے محکموں کے اہلکاروں نے بھی اس مشق میں حصہ لیا۔