ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4062 نئے کیس،84 اموات رپورٹ ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4062 نئے کیس،84 اموات رپورٹ ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد :گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 84 اموات ہوئیں جن میں سے 38 اموات وینٹیلیٹر پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 62 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 47 فیصد,لاہور میں 55 فیصد،ملتان میں 70 فیصد اور اسلام آباد میں 38 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے گوجرانولہ میں 72 فیصد،صوابی میں 77 فیصد،گجرات میں 63 فیصد اور ملتان میں 57 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 63 ہزار 161 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 21 ہزار 62, پنجاب میں 22 ہزار 902، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 637،اسلام آباد میں 4 ہزار 560، بلوچستان میں 1 ہزار 249,گلگت بلتستان میں 646 ٹیسٹس کیے گئے, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 105 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 76 ہزار 112 ہو چکی ہے۔

بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 538 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 589 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37, بلوچستان میں 32 ہزار 480, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109, اسلام آباد میں 1 لاکھ 1 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 66 ہزار 564،پنجاب میں 4 لاکھ 87 ہزار 58 اور سندھ میں 4 لاکھ 41 ہزار 410 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار 497 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 73 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 42 مریض ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

پنجاب میں 12 ہزار 135 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 175 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 879 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 342 اموات ، گلگت بلتستان میں 179 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 714 اموات ہو چکی ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 82 لاکھ 86 ہزار 429 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 5 ہزار 788 مریض زیر علاج ہیں۔