قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی آج پاکستان کا دورہ کریں گے

قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی آج پاکستان کا دورہ کریں گے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ قطر شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے مابین ملاقات میں افغانستان اور پاکستان قطر تعلقات میں پیشرفت پر توجہ دی جائے گی۔

دورے کے دوران قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا دورہ دوطرفہ تعاون میں مزیداضافہ اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر رابطوں کو مضبوط کرے گا