وزیر اعظم عمران خان سے ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی پاکستان کے وائس چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی پاکستان کے وائس چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب قیمتوں پر معیاری گاڑیوں کی پیدا وار کے حوالہ سے حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی پاکستان کے وائس چیئرمین شنجی یناگی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار ، وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر اور متعلقہ سینئر افسران موجود تھے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ٹویوٹا موٹرز ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار کے لئے پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔وزیر اعظم نے ٹویوٹا موٹرز کے فیصلے کوموسمیاتی تبدیلی سے نبردآزماء ہونے اور ملک میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ایک قابل ذکر اقدام قرار دیا ۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بین الاقوامی آٹو ایکسپورٹ مارکیٹ میں پاکستان کے لئے زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کریں۔وزیر اعظم نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے ٹویوٹا موٹرز کے تعاون کو سراہا۔وزیرِ اعظم نے ٹیکنالوجی کی منتقلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مناسب قیمتوں پر معیاری گاڑیوں کی پیدا وار کے حوالے سے حکومت ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی.