اقوام متحدہ کا شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کا شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ  :اقوام متحدہ نے شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کےکے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے چیف ترجمان سٹیفن دوجارک نے اپنے بیان میں کہاکہ شمال مغربی علاقوں میں 4شہریوں کی ہلاکتوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اقوام متحدہ کو شدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیر اور منگل کو ہونے والے تین واقعات میں کم از کم7 شہری زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ان حملوں میں مبینہ طور پر رہائشی علاقوں اورمقامی طورپر بے گھر افرادکا ایک کیمپ متاثر ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارچ 2020 میں جنگ بندی کے باوجود صوبے کے دیہی جنوب مغربی علاقوں پر حملوں میں شدت آئی ہے۔انہوں نے ایک بریفنگ میں کہاکہ ہم شام کے تنازعے کے تمام فریقوں کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کریں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں