آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن

 آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن

دبئی: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں دوسری اور ٹیسٹ میں ساتھویں پوزیشن برقرار ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش کپتان جوئے روٹ حکمرانی کررہے ہیں، کیوی کپتان کین ولیمسن دوسرے اور اسٹیون اسمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ مارنس لبوشنکے، روہت شرما، ویرات کوہلی، بابراعظم، ڈیوڈ وارنر، ڈی کاک اور ہنری نکولس تیسری سے دسویں پوزیشن پر قابض ہیں۔