637 وینٹی لیٹرز کا انتظام، 330 وینٹی لیٹرز  زِیر استعمال جبکہ 307 وینٹی لیٹرز خالی ہیں: ترجمان محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر آصف طفیل

صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 6286 بیڈز مختص، 4075 بیڈز تاحال خالی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 737 کورونا کے مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے

637 وینٹی لیٹرز کا انتظام، 330 وینٹی لیٹرز  زِیر استعمال جبکہ 307 وینٹی لیٹرز خالی ہیں: ترجمان محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر آصف طفیل

لاہور،:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام پنجاب بھر میں 200 سرکاری ہسپتالوں سے کورونا وائرس سے متاثرہ 173028 مریض اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 737 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے ترجمان ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 6286 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 4075 بیڈ زخالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 1568 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 793 بیڈز تاحال خالی ہیں۔

ترجمان محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا کی خطرناک وبائی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 2978 بیڈز آئسو لیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں سے 2317 بیڈز خالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 475 بیڈز آئسولیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں 339  بیڈز خالی ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU)  میں 2671 بیڈ ز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 1451 بیڈز خالی ہیں۔

اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے HDU میں 855 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 399  بیڈز خالی ہیں۔ترجمان ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 637 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے 330   وینٹی لیٹرز زیر استعمال اور 307وینٹی لیٹرز تاحال خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے239 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے زیر استعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد 184 اور 55 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔