صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا مینارٹی ڈے پر پیغام

11اگست کا دن ہمیں عظیم قائد کی تاریخی تقریر یاد دلاتا ہے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور 

صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا مینارٹی ڈے پر پیغام

لاہور:.صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے مذہبی اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں 11 اگست 1947 کو ایک عظیم قائد کی تقریر یاد آتی ہے، جس میں قائداعظم نے حلقہ اسمبلی سے اپنی ابتدائی تقریر میں کہا: آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لئے؛ آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یا کسی اور عبادت گاہ میں جانے کے لئے آزاد ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اقلیتی دن قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریر اور پاکستان کی غیر مسلم برادریوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرکے ان کو خراج عقیدت پیش کرنیکا دن ہے تاہم آج کے دن پاکستان بھر میں مذہبی اقلیتیں قیام پاکستان میں اقلیتوں کی خدمات اور قربانیوں اور قومی تعمیر کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے منارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کو مناسب انداز میں منانے کے لئے مختلف مذہبی اقلیتوں کے ممبران پاکستان بھر میں مختلف سیمینار اور سماجی اجتماعات سمیت مختلف تقاریب کا اہتمام کرتے ہیں اور جب سے تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی ہے تب سے تمام مذہبی اقلیتوں کے دن پورے جوش و خروش سے منائے جا رہے ہیں تاکہ مذہبی اقلیتو ں میں پیدا ہونیوالے احساس محرومی کو ختم کیا جا سکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ 11 اگست کو حکومت،قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن پر عمل کرنے کے وعدوں کا اعادہ کرتی ہے اور اس سال بھی اسی عزم کو دہراتے ہوئے ملکر آگے بڑھ رہی ہے۔