وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا مسجد وزیر خان میں مبینہ طور پر گانے کی عکس بندی کے واقعہ کا سخت نوٹس، جامع تحقیقات کا حکم

 صوبائی وزیر اوقاف اور سیکرٹری اوقاف سے رپورٹ طلب،جو بھی ذمہ دار ہو، اس کیخلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے

 وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا مسجد وزیر خان میں مبینہ طور پر گانے کی عکس بندی کے واقعہ کا سخت نوٹس، جامع تحقیقات کا حکم

لاہور:.   وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مسجد وزیر خان میں مبینہ طور پر گانے کی عکس بندی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف اور سیکرٹری اوقاف سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اورجو بھی ذمہ دار ہو، اس کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا واقعہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ مسجد مقدس ترین مقام ہے اور کسی کو بھی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جو بھی ذمہ دار ہوا،وہ قانون کے تحت سزا سے بچ نہیں پائے گا۔  مساجد کے تقدس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔