انسان دوستی، ماحول دوستی اور غریب دوستی وزیرِ اعظم عمران خان کی سب سے اہم خوبی ہے۔ فیاض الحسن چوہان

وزیراعظم عمران خان عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ پر عمیق نگاہ رکھتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

انسان دوستی، ماحول دوستی اور غریب دوستی وزیرِ اعظم عمران خان کی سب سے اہم خوبی ہے۔ فیاض الحسن چوہان

لاہور :. وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انسان دوستی، ماحول دوستی اور غریب دوستی وزیرِ اعظم عمران خان کی سب سے اہم خوبی ہے۔ ملک دوستی کی اس روح کو زندہ رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں عوام اور ماحول دوست پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ٹائیگر فورس ڈے پر شجر کاری مہم کے حوالے سے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ پر عمیق نگاہ رکھتے ہیں۔ وزیرِ اعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو عالمی لیڈران نے سراہتے ہوئے گیم چینجر منصوبہ قرار دیا تھا۔ اب ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ پاکستان کی آب و ہوا اور ماحول کو ترو تازگی بخشے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے درختوں کو نظر انداز کر کے کنکریٹ کی سڑکوں اور پلوں کو اہمیت دی۔ اس کا نتیجہ منفی ماحولیاتی تبدیلیوں، ہیٹ سٹروک، اندازے سے زیادہ بارشوں کی صورت میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شجر کاری مہم کی ایک اور منزل طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ڈے پر پنجاب بھر میں 12 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بزدار حکومت نہ صرف کھلی جگہوں بلکہ شہروں میں بھی شجر کاری کو اہمیت دے رہی ہے۔ اربن فاریسٹ سے بڑے شہروں میں ماحولیاتی آلودگی اور درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔ فیاض الحسن چوہان نے اعادہ کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں آئندہ نسلوں کو صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان کا تحفہ دیں گے