ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کی سربراہی میں سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی بڑی کارروائی

بین الصوبائی 2منشیات سمگلر عاطف لطیف اور عمران گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی50کلو 500گرام چرس اور ٹیوٹا کرولا کار برآمد

 ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کی سربراہی میں سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی بڑی کارروائی

لاہور(دانش خان ) ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کی سربراہی میں سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی بڑی کارروائی۔ بین الصوبائی 2منشیات سمگلر عاطف لطیف اور عمران گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی50کلو 500گرام چرس اور ٹیوٹا کرولا کار برآمد۔ ملزمان کوئٹہ اور پشاور سے منشیات سمگل کر کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا کر سمگل کرنے کا مکروہ دھندہ کرتے تھے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی طرف سے منشیات سمگلرز کی گرفتار ی پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان۔