لاہورٹریفک وارڈن پر تشدد کا معاملہ

سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)سید حماد عابد کی ہدایت پر خاتون کی گرفتاری کےلئے چھاپے

لاہورٹریفک وارڈن پر تشدد کا معاملہ

لاہور( دانش خان ) ٹریفک وارڈن پر تشدد کا معاملہ،سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)سید حماد عابد کی ہدایت پر خاتون کی گرفتاری کےلئے چھاپے، انوسٹی گیشن پولیس نے خاتون کی کار کو قبضہ میں لے لیا، خاتون کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے گا، سید حماد عابدکا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز سے خاتون کا تضیحک آمیز رویہ قابل مذمت ہے،خاتون نے وارڈن کو ناخن اور تھپڑ بھی مارے، ٹریفک وارڈنز نے تمام حالات میں بھی برداشت اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، وارڈنز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے۔