تھانہ سٹی بھکر پولیس کا سٹی ایریا میں سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد

اس ضمن میں تھانہ سٹی بھکرکے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ایس ایچ اوسٹی بھکر انسپکٹرامیر عبداللہ خان، SIوحید حسن لک اور جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا

تھانہ سٹی بھکر پولیس کا سٹی ایریا میں سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد

بھکر :تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی ہدایات پرجرائم کے سدباب اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے ضلع بھکر میں پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ اس ضمن میں تھانہ سٹی بھکرکے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ایس ایچ اوسٹی بھکر انسپکٹرامیر عبداللہ خان، SIوحید حسن لک اور جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔اس دوران محمد بلال ولد حبیب اللہ قوم سیال سکنہ داجل روڈ سے پسٹل 30 بور معہ 3 ضرب کارتوس،محمد افضل ولد غلام شبیر قوم راں سکنہ محلہ ڈھالہ خیل سے ریپٹر 12 بور معہ 2 ضرب کارتوس برآمد،محمد زوہیب ولد امیر حسین قوم راں سکنہ محلہ حسین آباد سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی ملزمان کے خلا ف مقدمات کا اندراج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

مشکوک افراد کی چیکنگ کے عمل میں 35  افراد کی بذریعہ SVAS  و بائیو میٹرک ویری فیکشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئی جنھیں بعد از کلئیرنس فارغ کردیا گیا۔ ڈی پی او بھکر نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائزاسلحہ و منشیات اور مجرمان و ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تھانہ جات کیلئے سرچ آپریشنز شیڈول وضع کیا گیا ہے۔ جنرل ہولڈ اپ، عارضی ناکہ جات اور خفیہ اطلاعات پر کاروائیوں کے علاوہ پولیس فورس کی طرف سے سرچ آپریشنزکا مقصد جرائم پیشہ عناصر کو قانونی گرفت میں لانا ہے۔