ماسک پہننے کی پابندی سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا: سید سعید الحسن شاہ

 بغیر ماسک کے کسی کوبھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے: صو بائی وزیر

ماسک پہننے کی پابندی سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا: سید سعید الحسن شاہ

لاہور :  صو بائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے صوبہ بھر کے محکمہ اوقاف کے تمام دفاتر میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کرانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ بغیر ماسک کے کسی کوبھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ ماسک پہننے کی پابندی سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا۔سرکاری دفاتر میں کام کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی ماسک لازمی  پہننا ہوگا۔ ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے اور بار بار ہاتھ دھونے کی عادت کورونا سے محفوظ رکھے گی۔

کوروناکا پھیلاو کم کرنے کے لئے احتیاط بے حد ضروری ہے۔ ماسک پہننا اور بار بار ہاتھ دھونا سماجی ذمہ داری کاد رجہ اختیار کرچکی ہے اور احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے۔ کورووناکی وباء سے نمٹنے کے ساتھ ہی انتظامیہ‘ محکمہ صحت اور دیگر اداروں کوڈینگی کے سدباب کیلئے بھی ٹیم ورک کے ساتھ موثر اورنتیجہ خیز اقدامات کو ہرصورت یقینی بنانا ہوگا اور اس سلسلہ میں کوتاہی ہمیں خدانخواستہ ایک اورمشکل صورتحال سے دوچارکرسکتی ہے جس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈینیگی کے پھیلاؤ کو روکنا بھی اہم حکومتی ترجیح ہونے کے ناطے ہم سے تمام ممکنہ اقدامات اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس عفریت کو جڑ سے ختم کرنے کاتقاضا کرتی ہے اور انہیں پوری توقع ہے کہ جس خلوص نیت تندہی اور قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر ہمارے ادارے افسران اور ملازمین کورونا جیسے موذی مرض کو شکست دینے کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں اسی طرح ہم انشاء اللہ ڈینگی کو بھی جڑ سے ختم کرنے میں کوئی کوتاہی روا نہیں رکھیں گے۔