ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءنے ڈی پی او آفس بھکر میں اردل روم کا انعقاد

شو کاز نوٹس پر شنوائی 22پولیس ملازمان کو سزا،پولیس افسران و ملازمان اپنی ذمہ داری کا احساس کریں ،غفلت،لاپرواہی پر محکمانہ سزا کا سامنا کرنا پڑے گا

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءنے ڈی پی او آفس بھکر میں اردل روم کا انعقاد

ڈی پی او بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاءنے ڈی پی او آفس بھکر میں اردل روم کا انعقاد،شو کاز نوٹس پر شنوائی 22پولیس ملازمان کو سزا،پولیس افسران و ملازمان اپنی ذمہ داری کا احساس کریں ،غفلت،لاپرواہی پر محکمانہ سزا کا سامنا کرنا پڑے گا،اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرکے پولیس کا منفی تاثر ختم اور محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ تفصیلات کے مطابق DPO آفس بھکر میں ڈی پی او بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاء کی طرف سے اردل روم کا انعقاد کیا گیا،جس میں پولیس ملازمان کی شوکاز نوٹس کیس میں سماعت کی گئی۔

سنگین الزامات میں ملوث پولیس افسران و ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے کنسٹیبل عبدالرف، محمد رمضان جو کہ منشیات فروشی میں ملوث تھے نوکری سے برخاست کردیا کنسٹیبل ڈرائیورسمیع اللہ،کنسٹیبل مقبول حسین،کنسٹیبل ثمر عباس،کنسٹیبل عبدالمجید کوReduction in pay one stage سزادی،ASI شبیر احمد،ASI محبوب الہی،SI غلام محمد کو ایک سال سروس ضبطگی 12 پولیس افسران و ملازمان کو censure اور کنسٹیبل ذیشان احمد کو 1000 روپے جرمانہ کی سزادی، ڈی پی او بھکر نے پولیس ملازمان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نا اہل پولیس ملازمان کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہ ہے۔

پولیس افسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور اچھی کار کردگی کا مظاہر ہ کریں تاکہ عوام الناس میں پولیس کے منفی تاثر کا ختم کیا جا سکے اور محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ ہو،اپنے آپ کو تبدیل کریں ورنہ غفلت و لا پرواہی پر سخت محکمانہ سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔