ملک بھر میں شیڈول و غیرشیڈول امتحانات ملتوی کرنے کی ہدایت کردی

کچھ تعلیمی اداروں اور مدارس نے ایس او پیز کے ساتھ جون، جولائی میں امتحانات لینے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت امتحانات کے لیے موزوں نہیں ہے ، سیکرٹری تعلیم

ملک بھر میں شیڈول و غیرشیڈول امتحانات ملتوی کرنے کی ہدایت کردی

قومی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں شیڈول، غیرشیڈول امتحانات ملتوی کرنے کی ہدایت کردی۔ وزارت تعلیم نے تمام صوبائی حکومتوں کو آگاہ کردیا۔ سیکرٹری تعلیم نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو بھی خط لکھ دیئےسیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ کچھ تعلیمی اداروں اور مدارس نے ایس او پیز کے ساتھ جون، جولائی میں امتحانات لینے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت امتحانات کے لیے موزوں نہیں ہے قومی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں تمام امتحانات ملتوی کیے۔ سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی امتحان نہ ہو۔