چوبیس گذشتہ گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1303 نئے کیسز،7 اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

چوبیس گذشتہ گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1303 نئے کیسز،7 اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد :گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 76 اموات ہوئیں جن میں سے 41 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 303 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 48 فیصد,لاہور میں 27 فیصد,بہاولپور میں 26 فیصد اور اسلام آباد میں 21 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 30 فیصد،ایبٹ آباد میں 30 فیصد،ملتان میں 30 فیصد اور پشاور میں 28 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 41 ہزار 824 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 972، پنجاب میں 11 ہزار 497، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 375، اسلام آباد میں 3 ہزار 682، بلوچستان میں 1 ہزار 222،گلگت بلتستان میں 386، آزاد کشمیر میں 690 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 71 ہزار 669 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 361 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 236 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 623، بلوچستان میں 26 ہزار 52، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 674، اسلام آباد میں 81 ہزار 933، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 35 ہزار 162، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 252 اور سندھ میں 3 لاکھ 25 ہزار 738 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 529 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 183 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 10 ہزار 436 اموات جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 33 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 185 جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 768 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 291 اموات،

گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 559 اموات جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 37 لاکھ 5 ہزار 490 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 3 ہزار 192 مریض زیر علاج ہیں