ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں جمعہ کوایک میچ کھیلا جائے گا،اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں جمعہ کوایک میچ کھیلا جائے گا،اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی

ابوظہبی :ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں  جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں نبرد آزما ہوں گی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا میلہ دوبارہ یو اے ای میں سج چکا ہے جس میں مختلف ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں۔

جمعہ کو لیگ کا مجموعی طور پر 18 واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جانے والا یہ میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کمان سرفراز احمد سنبھالیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اس نے تین جیتے اور دو میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، اسلام آباد کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچ میچ کھیل چکی ہے تاہم صرف ایک میچ جیتنے کے بعد ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے