صحیفہ جبار کا مداحوں کو مشورہ

صحیفہ جبار کا مداحوں کو مشورہ

صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ جو کمنٹ سیکشن میں گھر بیٹھے پیسے کمائیں، اپنی قسمت جانیے جیسے اکاؤنٹس ہوتے ہیں ان سے بچیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ صرف پیسے بٹورنے کے چکر میں بیٹھے ہیں اور آپ لوگوں کو بے وقوف بنانا چاہتے ہیں، ہاتھ کی لکیریں دیکھ کر قسمت بتانے والے آپ لوگوں کو شک میں مبتلا کرنے والی باتیں بتائیں گے، جیسے آپ کس طرح اپنی مشکل زندگی کا مقابلہ کررہے ہیں

صحیفہ نے کہا کہ وہ آپ سے پوچھیں گے کہ آج کل آپ کسی الجھن میں ہیں اور اس طرح آپ کو باتوں میں گھیر لیں گے مگر آج کل الجھن میں کون نہیں ہے؟اداکارہ نے اپیل کی کہ اس قسم کے لوگوں کو پیسے ٹرانسفر نا کریں اور ان سے کوئی رابطہ نہیں رکھیں، ان جعلی اکاؤنٹس کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں جن میں صارف سے لوگ دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے بٹور لیتے ہیں جس کے نیتجے میں ان کا بھاری نقصان ہوجاتا ہے۔