وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر  اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر امین اسلم صاحب نے پی  ڈی ایم اے لاہور کا دورہ

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو/ ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ صاحب نے انہیں بریفنگ دی اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے سموگ کی تخفیف اور کنٹرول اور اس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات سے آگاہ کیا

 وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر  اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر امین اسلم صاحب نے پی  ڈی ایم اے لاہور کا دورہ

لاہور:آج مورخہ نو نومبر دوہزار بیس کو وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر  اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر امین اسلم صاحب نے پی  ڈی ایم اے لاہور کا دورہ کیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو/ ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ صاحب نے انہیں بریفنگ دی اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے سموگ کی تخفیف اور کنٹرول اور اس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے پی ڈی ایم اے میں کنٹرول روم   اور سموگ مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ بروقت اور صحیح رپورٹنگ کے لئے ڈیش بورڈ اور موبائل ایپلیکیشن کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

 اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر امین اسلم صاحب نے مزید کہا کہ پنجاب گرین کلائمیٹ فنڈ جو کہ محکمہ ماحولیات کے پاس چل رہا ہے ابھی تک اس پر محکمہ کی طرف سے کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوا ہے کیونکہ پی ڈی ایم اے پہلے  کلائمیٹ سے متعلق  کا فی کام کر چکا ہے اور مطلوبہ کام میں و سیع تجر با رکھتا ہے۔ لہذا پی ڈی ایم اے اس بارے میں کوئی  ٹھوس لائحہ عمل بنائے تاکہ اسے مکمل پروجیکٹ یا اس کا کچھ پورشن دیا جائے  ا و ر سمو گ سے نمٹنے کے اقدامات اٹھاتے ہوئے وطن عزیز سے اس کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔  آخر میں انہوں نے اس ضمن میں پی ڈی ایم اے کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات وہ ادارہ کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار  کیا اور ہر قسم کی مالی و انسانی وسائل کی فراہمی ا و ر  قومی و بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ضروری فورم  سے معاونت کی فراہمی کا یقین دلایا۔