ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل نے آج ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

انھوں نےتمام سیکورٹی امور کو چیک کیا۔انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔این آر ٹی سی ، پی ایم آئی ایس اور سی سی ٹی ویزکی تنصیب کے امور کو چیک کیا اور اسکو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی جیلز نےیو سی سی پی کے مختلف بارکس اور سیل بلاکس کا وزٹ کیا

ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل نے آج ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

لاہور : ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل نے آج ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔انھوں نےتمام سیکورٹی امور کو چیک کیا۔انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔این آر ٹی سی ، پی ایم آئی ایس اور سی سی ٹی ویزکی تنصیب کے امور کو چیک کیا اور اسکو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی جیلز نےیو سی سی پی کے مختلف بارکس اور سیل بلاکس کا وزٹ کیا۔انہیں جیل انتظامیہ کے خلاف کسی قسم کی کوئی شکایت درج نہ کرائی گئی۔انھوں نےشکایت بکسز کو بھی کھلوا کر چیک کیا۔ ڈی آئی جی جیلز سعید اللہ گوندل نےکوویڈ۔19اور ڈینگی سے نبٹنے کے لیے تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ جیل ہذا میں پی سی او رومز کو جلد از جلد مکمل کرنے اور پنجاب ٹیکنیکل بورڈ کی جانب سے شروع کۓ گۓ ٹریننگ پروگرامز پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل فرخ سلطان بھی اس موقع پر موجود تھے۔