میاں اسلم اقبال سے پنجاب میرج ھال ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، میرج ھال کی بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

معاملہ این سی او سی کے اجلاس میں رکھوں گا، سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے میرج ہالز اور مارکیز کے لئے فارمولا بنا یا جائے گا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

میاں اسلم اقبال سے پنجاب میرج ھال ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، میرج ھال کی بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے آج پنجاب میرج ھال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ میاں محمد الیاس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران کرونا وبا کے پیش نظر شادی ہالز کی بندش کے فیصلے پر بات چیت ہوئی۔ میرج ہال ایسوسی نے شادی ہالز کی بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے وفد کو شادی ہالز کی بندش کا معاملہ این سی اوسی کے اجلاس میں اٹھا نے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے شادی ہالز اور مارکیز کے لئے قابل عمل فارمولا بنایا جائے گا۔

ملاقات کے دوران میرج ہالز میں ڈسپوذ ایبل کھانا دینے اور مارکیوں میں وینٹی لیشن سسٹم کی تجویز بھی زیر غور آئی۔شادی کی تقریبات رات دس بجے تک ہونگی، ون ڈش کی پابندی لازم ہو گی اور شرکا کی تعداد گنجائش سے نصف ہوگی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تمام تجاویز این سی اوسی کے اجلاس میں رکھی جائیں گی۔ون ڈش کی پابندی نہ کرنے والے میرج ھال، فارم ہاؤس اور مارکی کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، انہوں نے کہا کہ میرج ھالز میں کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ملک کو کرونا کی دوسری لہر کا سامنا ہے، عوام احتیاط کریں۔سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشیدِ، صدر کیٹرنگ ایسوسی ایشن ملک اشفاق، صدر لاہور میرج ھال ایسوسی ایشن عقیل احمد اور دیگر عہدیداران ملاقات میں موجود تھے۔