محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب اور بی ایف ٹیکنالوجیز کے مابین ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط

محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب اور بی ایف ٹیکنالوجیز کے مابین ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط

لاہور:۔محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب اور بی ایف ٹیکنالوجیز کے مابین ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے گیے۔ ''دستخط صوبائی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا نے WDDسیکرٹریٹ کے دفتر میں کیے۔اس موقع پرسیکرٹری عنبرین رضا کا کہنا تھا کہ اس معاہدیکا بنیادی مقصد مضبوط خاندان اور مستحکم معاشرے کی تشکیل کے لیے ''ای کامرس اوردیگر مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت خواتین کوورچوئل مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ یہ پروگرام محکمہ خواتین ڈویلپمنٹ پنجاب اور BF ٹیکنالوجیز کے باہمی اشتراک و تعاون سے عملی صورت اختیار کر رہا ہے BF ٹیکنالوجیز کے ذریعہ فراہم کردہ لائیو پوڈکاسٹ ٹرانسمیشنز کو پیش کرنا مقصود ہے۔ پوڈ کاسٹ 14 اکتوبر 2020 سے 3 جنوری 2021 تک ڈبلیو ڈی ڈی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کی جائے گی۔براہ راست پوڈ کاسٹ ٹرانسمیشن دو ہفتہ کے ساتھ، ہر بدھ اور اتوار کو 9:00PM پر کی جائے گی۔ پوڈکاسٹ کا دورانیہ قریبا ایک گھنٹہ اور 30 منٹ ہوگا۔