حضرت داتا گنج بخشؒ کے سا لانہ عرس مبارک کی سہ روزہ تقر یبات نہایت احسن طریقہ سے انجام پذیرہوئیں  

وزیر اوقاف کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکان کی خدمات پرخراج تحسین    

حضرت داتا گنج بخشؒ کے سا لانہ عرس مبارک کی سہ روزہ تقر یبات نہایت احسن طریقہ سے انجام پذیرہوئیں  

لاہور:. حضرت داتا گنج بخشؒ کے 977ویں سالانہ عرس مبارک کی سہ روزہ تقر یبات نہایت تزک واحتشام سے آپ کے آستاں پر انجام پذیرہوئیں۔عرس مبارک کی تمام تقریبات صاحبزادہ سیّد سعید الحسن شاہ وزیرا وقاف پنجاب زیر نگرانی رہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری اوقاف اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف، زونل ایڈ منسٹریٹر خالد محمودسندھو، منیجر ان داتا دربار طاہر مقصود،گلاب ارشاد،نعمان سیفی، شیخ جمیل، مفتی محمدرمضان سیالوی خطیب داتاؒ دربار و خادم خاص حاجی تبریز چشتیو دیگر اوقاف عملہ اور متعلقہ محکمہ جات و سکیورٹی عملہ نے جس جان فشانی سے خدمات سر انجام دیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ وزیر اوقاف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و ا ہلکاران کو تمام متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران کی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش کا نظریہئ اخلاق وتصوّف دین و شریعت کی توقیر اور ترویج پر یقین رکھتا ہے۔تقریب میں ہزاروں عقیدت مندوں اور زائرین نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ  حضرت داتا گنج بخش ؒ کا وضع کردہ "صوفیانہ اندازِ فکر و عمل پنانا وقت کا اہم تقاضا ہے تاکہ موجودہ دور میں افتراک، انتشار، انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے مفاسد کا قلع قمع ممکن ہو سکے۔