ڈی پی اوبھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ہمراہ ڈی سی بھکر سید موسیٰ رضا ضلع بھکر کے مرکزی چہلم جلوس بہل کادورہ

ڈی پی اوبھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ہمراہ ڈی سی بھکر سید موسیٰ رضا ضلع بھکر کے مرکزی چہلم جلوس بہل کادورہ

ڈی پی اوبھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ہمراہ ڈی سی بھکر سید موسیٰ رضا ضلع بھکر کے مرکزی چہلم جلوس بہل کادورہ۔سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں جلوس و مجالس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے بھکر پولیس کی طرف سے غیر معمولی انتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ ۲۲ صفر المظفر کو ضلع بھکر کا مرکزی جلوس بہل میں نکالا جاتا ہے۔مجلس عزا و جلوس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداران شریک ہوتے ہیں۔ مرکزی چہلم پروگرام کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے بھکر پولیس کی طرف سے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔  جلوس روٹ کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔موبائل کیم وین کی مدد سے راستوں کی کڑی کی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کرکے سکریننگ عمل میں لائی جارہی ہے۔ پولیس کی معاونت کیلئے منتظمین رضا کاراور ممبران امن کمیٹی،انجمن تاجران بھی جلوس سیکیورٹی میں کردار ادا کرہے ہیں۔

انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے جلوس کا وزٹ کیا۔ اس دوران انھوں نے جلوس روٹ پر تعینات پولیس اہلکار، چھتوں پر مامور اہلکاران اور سول پارچات میں متعین پولیس ملازمان کو چیک کیا۔ اس موقع پر انھوں پولیس افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کی اور مزید مستعد وچوکس ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے کی تاکید کی۔