’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ سعودیہ میں عربی ترجمے کے ساتھ پیش کی جائے گی

’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ سعودیہ میں عربی ترجمے کے ساتھ پیش کی جائے گی

ریاض: پاکستان کی رواں سال کی سب سے بڑی فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ سعودی عرب میں عربی ترجمے کے ساتھ دکھائی جائے گی۔

فواد خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے تاہم اب انتظار کی گھڑی ختم، بڑے بجٹ کی یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

جبکہ سعودی عرب میں شائقین کیلئے ’دی لیجنڈ آدف دی مولا جٹ ‘ کو عربی ترجمے کے ساتھ  پیش کیا جائے گا۔

دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی، ہمائمہ ملک جیسی اسٹار کاسٹ  نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔