بھکر پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی۔ مختلف اشخاص سے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کرلی

اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI زعیم مہدی نے دوران سرچ آپریشن ملزم مسمی محمد ایوب ولد جیون قوم جھمٹ سکنہ دلیوالہ سے 20 لیٹر شراب،محمد صغیر ولد دستیگر سکنہ چکنمبر 3 رکھ دلیوالہ سے پسٹل 30 بور معہ 3 ضرب کارتوس برآمد کر لی

بھکر پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی۔ مختلف اشخاص سے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کرلی

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکے ویژن کے مطابق بھکر پولیس سماجی برائیوں کے خلاف مسلسل کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI زعیم مہدی نے دوران سرچ آپریشن ملزم مسمی محمد ایوب ولد جیون قوم جھمٹ سکنہ دلیوالہ سے 20 لیٹر شراب،محمد صغیر ولد دستیگر سکنہ چکنمبر 3 رکھ دلیوالہ سے پسٹل 30 بور معہ 3 ضرب کارتوس برآمد کر لیے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر دریاخان SI فضل کریم نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے مسمی محمد سلیم سکنہ دریاخان سے بندوق 12 بور معہ 2 ضرب کارتوس،محمد خالد سکنہ دریاخان سے بندوق 12 بور معہ 2 ضرب کارتوس برآمد کرلیے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر انسپکٹر امیر عبدللہ خان نے غلام سرور سکنہ بھکر سے پسٹل 30 بور معہ 3 ضرب کارتوس،ایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ انسپکٹر شیر علی چھینہ نے ملزم مسمی ظہیر عباس سکنہ جنڈانوالہ سے پسٹل 30 بور معہ 2 ضرب کارتوس برآمد کرلیے۔ جملہ ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ اور شراب رکھنے کی جرم میں مقدمات درج کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔