ربیکا میری لاڈلی بیٹی ہے، میں اسے پیدائشی فنکار کہتا ہوں:  کاشف خان

سوشل میڈیا پر اس کے لاکھوں مداح ہیں، وہ لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا اسٹار بن کر سامنے آئی ہے، ربیکا نے ابھی میٹرک پاس کیا ہے، میں چاہوں گا کہ وہ پہلے اپنی تعلم مکمل کرے اور پھر شوبزنس میں انٹری دے، ربیکا میں ایک اچھے گائیک کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، کم عمری میں میرے ساتھ دنیا گھوم چکی ہے اور نامور فنکاروں سے بھی مل چکی ہے۔

ربیکا میری لاڈلی بیٹی ہے، میں اسے پیدائشی فنکار کہتا ہوں:  کاشف خان

 لاک ڈاؤن کے دوران ایک سوشل میڈیا اسٹار ربیکا کے نام سے منظر عام پر آئی، میڈیا کو معلوم ہوا کہ وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ فن کار کاشف خان کی صاحب زادی ہے تو سب کو خوش گوار حیرت ہوئی۔  کاشف خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے فن کار کاشف خان نے بتایا کہ ربیکا میری لاڈلی بیٹی ہے، میں اسے پیدائشی فنکار کہتا ہوں، آرٹ کی دولت اسے اپنے والد سے ورثے میں ملی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر اس کے لاکھوں مداح ہیں، وہ لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا اسٹار بن کر سامنے آئی ہے، ربیکا نے ابھی میٹرک پاس کیا ہے، میں چاہوں گا کہ وہ پہلے اپنی تعلم مکمل کرے اور پھر شوبزنس میں انٹری دے، ربیکا میں ایک اچھے گائیک کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، کم عمری میں میرے ساتھ دنیا گھوم چکی ہے اور نامور فنکاروں سے بھی مل چکی ہے۔

فی الحال وہ سوشل میڈیا پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے۔ اگر مستقبل میں وہ فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا چاہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں کاشف خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا نے آج کی عورت کو بہت طاقتور بنادیا ہے اب اسے ترقی کے راستے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ کورونا کے بارے میں کاشف خان کا کہنا تھا کہ میں کورونا کے تکلیف دہ عمل سے گزرا ہوں، اس دوران اپنے پرائے کی پہچان ہوگئی، کچھ دوستوں نے بہت ساتھ دیا۔

16 دن خود کو ایک کمرے میں بند رکھا وہ بہت مشکل وقت تھاجو گزر گیا، اب تو اسکول کالج کھولے جارہے ہیں، بہت جلد ہم کورونا سے پہلے والی زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔  ایک سوال کے جواب میں کاشف خان نے بتایا کہ بھارت میں پاکستان کا نام روشن کیا، مجھے اس دن بے حد خوشی ہوئی جب بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک تقریب میں مجھ سے کہا کہ میں کاشف خان کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتا ہوں، ان کا پذیرائی کا یہ انداز میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔