شیخوپورہ:  نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ملک میں کرونا کی وباء کی صورتِ حال بہتر ہونے کے بعد ٹریننگ کالج میں بھی تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا  : محبوب اسلم

شیخوپورہنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد شیخوپورہ۔ ملک میں کرونا کی وباء کی صورتِ حال بہتر ہونے کے بعد ٹریننگ کالج میں بھی تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا  میڈیکل کیمپ کا مقصد  زیرِ تربیت افسران کا مکمل بلڈ ٹیسٹ کرنا اور ان کی جسمانی فٹنس کو یقینی بنانا ہے موٹروے پولیس میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر جاویدکی زیرِ نگرانی سروسز ہسپتال لاہوسے تعلق رکھنے والے بیس سے زائد سینیر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

زیر تربیت افسران کے مختلف ٹیسٹ کیے جن میں  ہیپاٹائیٹس،شوگر، دل اور دیگر امراض کی تشخیص کے ٹیسٹ شامل ہیں۔  دل، جگر، معدہ  اور ناک کان گلہ کے ماہر ڈاکٹروں نے موٹروے افسران کے فری ٹیسٹ کیے اور مناسب ادویات بھی مہیا کیں, کرونا کی وباء کے باعث تعطل کا شکار تربیتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنا ان کے لئے ایک چیلنج ہے, ڈی آی جی محبوب اسلم

ہم ہر صورت اپنے افسران کو تندرست و توانا دیکھنا چاہتے ہیں,اپنے ادارے کے تمام افسران کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کرنا اولین ترجیح ۔