کورونا وائرس،امریکی صدر نے ایپل اور گوگل سے مدد مانگ لی

کورونا مریض کا پتہ لگانے کیلئے ایپل اور گوگل ٹیکنالوجی سے مدد فراہم کریں گے ،ٹرمپ

کورونا وائرس،امریکی صدر نے ایپل اور گوگل سے مدد مانگ لی

واشنگٹن(عالمین نیوز ) کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل اور گوگل سے مدد مانگ لی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے ایپل اور گوگل کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ کورونا کے مریض کا پتہ لگانے کے لیے ایپل اور گوگل ٹیکنالوجی سے مدد فراہم کریں گے جبکہ دونوں کمپنیاں کورونا کے مریض کی لوکیشن بھی بتائیں گی کہ کہیں یہ لوگوں کو متاثر تو نہیں کر رہا۔دوسری جانب معروف سرچ انجن گوگل اور اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی ایپل نے مشترکہ طور پر ایک ایسی ایپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو صارف کو کورونا وائرس میں مبتلا شخص کے ساتھ رابطہ کرنے پر الرٹ جاری کرے گی۔دونوں کمپنیاں کورونا وائرس میں مبتلا شخص کی شناخت کی صورت میں بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ایسی ایپ تشکیل دے رہی ہیں جو صارف کو ان کے اسمارٹ فون پر پیغام پنچا دے گی۔ صحت عامہ کے حکام اس ایپ کے ذریعے اپنی آئی او ایس اور اینڈروائڈ اسمارٹ فونز ڈیوائسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔