لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری، 4 شہری زخمی

بھارتی افواج نے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

 لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری، 4 شہری زخمی

راولپنڈی (عالمین نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی کے ساتھ واقع شاردہ، شاہ کوٹ، ڈھڈیال سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی و گولہ باری کے نتیجے میں چھری بسن والی گاؤں کی رہائشی ایک بچی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی افواج نے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے اور موثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 2020ء میں بھارتی فوج نے اب تک سیز فائر کی 708خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2020ء میں بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 42 زخمی ہوئے ہیں۔