لاہور(عالمین نیوز )نامور اداکاراحد رضا میر نے کہا ہے کہ اداکاری کا فن مجھے ورثے میں ملا ہے اور میری کوشش ہے کہ میں اپنے خاندان کی عزت میں اضافہ کروں جس کے لئے بڑا سوچ سمجھ کر قدم اٹھا تا ہوں، ہر پراجیکٹ میں مختلف کردار نبھانا چاہتا ہوں تاکہ میرے پرستار یکسانیت کا شکار نہ ہوں۔ایک انٹر ویو میں احد رضا میر نے کہا کہ زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو رکھنے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں اور میں اسی ڈگر پر چل رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ والد محترم کی وجہ سے اداکاری کے فن کو سمجھنے میں بڑی مدد ملی ہے اور اگریہ کہا جائے مجھے اداکاری کا فن ورثے میں ملا ہے تو یہ غلط نہ ہو گا۔ میری کوشش ہے کہ اپنے کام سے اپنے خاندان کی عزت میں اضافہ کروں اور اس کے لئے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتا ہوں۔