اشنا شاہ نے ڈاکٹروں کے حوالے سے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

اداکارہ نے اپنے بیان پر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے معافی مانگتے ہوئے فرنٹ لائن پر کام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کر دیا۔

اشنا شاہ نے ڈاکٹروں کے حوالے سے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (عالمین نیوز )اداکارہ اشنا شاہ نے ڈاکٹروں کے حوالے سے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کا اس مشکل کی گھڑی میں ڈانس کرنا اچھا نہیں۔جس پر انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا،اور اب اداکارہ نے اپنے بیان پر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے معافی مانگتے ہوئے فرنٹ لائن پر کام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کر دیا۔