گھر میں سادہ رہنا پسند ہے، فیصل قریشی

جب کبھی کوئی کام نہیں ہوتا اور انہیں گھر میں رہنے کا موقع ملتا ہے تو وہ بالکل سادہ رہتے ہیں جس پر ان کی بیوی انہیں اپنا حلیہ درست رکھنے کا بھی کہتی رہتی ہیں۔

گھر میں سادہ رہنا پسند ہے، فیصل قریشی

اسلام آباد (عالمین نیوز)اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ انہیں گھر میں سادہ رہنا پسند ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اکثر تیار ہی رہتے ہیں اس لیے جب کبھی کوئی کام نہیں ہوتا اور انہیں گھر میں رہنے کا موقع ملتا ہے تو وہ بالکل سادہ رہتے ہیں جس پر ان کی بیوی انہیں اپنا حلیہ درست رکھنے کا بھی کہتی رہتی ہیں۔اپنی وارڈروب بارے بات کر تے ہوئے کہا کہ ان کو اکثر ڈیزائنر بھی کپڑے بھجواتے ہیں جو وہ ایک بار پہن کر انہیں واپس کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر تین ماہ کے بعد اپنے کچھ کپڑے نکالتے ہیں جو ان کے دوست اور دیگر لوگ لے لیتے ہیں۔