چین میں لاک ڈان میں نرمی کے بعد افراطِ زر میں اضافے کی شرح سست

چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق چین میں افراط زر کی شرح فروری میں 5.2 فیصد تھی جو مارچ میں 4.3 فیصد دیکھی گئی۔

چین میں لاک ڈان میں نرمی کے بعد افراطِ زر میں اضافے کی شرح سست

بیجنگ(عالمین نیوز )چین میں افراطِ زر میں نمو کی شرح گزشتہ اکتوبر کے بعد سے اپنی کم تر سطح پر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہے۔چین میں لاک ڈان میں نرمی کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیاں تیز ہوئیں ہیں۔ چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق چین میں افراط زر کی شرح فروری میں 5.2 فیصد تھی جو مارچ میں 4.3 فیصد دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ چین نے حالیہ کچھ دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلا کے تناظر میں لگی سفری پابندیوں میں کچھ نرمی کی ہے۔