سعودی عرب، پٹرول کی قیمتوں میں کمی

سعودی آرامکو نے اپریل کے لیے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب، پٹرول کی قیمتوں میں کمی

ریاض (عالمین نیوز)سعودی آرامکو نے اپریل کے لیے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔پچھلے ماہ کے مقابلے میں قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق پٹرول 91 ہفتہ گیارہ اپریل سے ایک ریال 31 ہللہ فی لٹر جبکہ پٹرول 95 ایک ریال 47 ہللہ فی لٹر فروخت کیا جائے گا۔سعودی خب رساں ادارے کے مطابق نئے نرخ ہفتہ گیارہ اپریل سینافذ ہوں گیاوردس مئی تک موثر رہیں گے واضح رہے کہ مارچ میں پٹرول 91 ایک ریال 55 ہللہ اور پٹرول 95 دو ریال 5 ہللہ فروخت کیا جا رہا تھا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب میں پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں۔عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں ردوبدل کیا جا تا ہے۔