علی ظفر نے نئی غزل سکون کا لنک شیئر کردیا

اِس مشکل وقت میں جہاں بہت ساری چیزیں رک گئی ہیں وہیں ہماری تخلیقی صلاحیتیں کسی نہ کسی بہانے سے کچھ نیا کرنے کا انتظام کرہی لیتی ہیں۔گلوکار

علی ظفر نے نئی غزل سکون کا لنک شیئر کردیا

کراچی(عالمین نیوز )معروف گلوکار علی ظفر نے کورونا وائرس کی مشکل گھڑی میں قرنطینہ میں رہتے ہوئے اردو کی ایک غزل پڑھ لی جس کا عنوانسکون ہے۔گزشتہ روز پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے اپنی نئی غزل سکون کی یوٹیوب لنک شیئر کی۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی نئی غزلسکون کا ویڈیو لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اِس مشکل وقت میں جہاں بہت ساری چیزیں رک گئی ہیں وہیں ہماری تخلیقی صلاحیتیں کسی نہ کسی بہانے سے کچھ نیا کرنے کا انتظام کرہی لیتی ہیں۔گلوکار نے لکھا کہ میں نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے کچھ اشعار لکھے ہیں۔علی ظفر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی غزل کے شروع کے چار بند کی تصاویر شیئر کیں۔انہوں نے ٹوئٹرپر یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جن کو اردو پڑھنے کا شوق ہے میری غزل کے چار بند ان کے لیے۔اِس کے علاوہ گلوکار نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں اپنی غزل کے آخری چار بند کی تصاویر بھی شیئر کیں۔واضح رہے کہ علی ظفر نے اپنی غزلسکون 14 گھنٹے قبل ہی اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے اور اب تک اِس غزل کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔