انسانیت کورونا سے لڑ رہی ہے، بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، شہباز شریف

میاں محمد شہباز شریف نے ایک بیان میں بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

انسانیت کورونا سے لڑ رہی ہے، بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، شہباز شریف

لاہور(عالمین نیوز)صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کورونا سے لڑ رہی ہے اور ایسے ماحول میں بھی بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے۔مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے ایک بیان میں بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔میاں شہباز شریف نے بھارتی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں بچی سمیت 4 شہریوں کے زخمی ہونے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔