پاکستان پیپلز پارٹی کی ممکنہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے تجاویز

موجودی صورتحال میں معاشی اور طبی بحران شدید ہوسکتا ہے.رہنما پی پی نیربخاری

پاکستان پیپلز پارٹی کی ممکنہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے تجاویز

اسلام آباد (عالمین نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے کورونا وائرس اور ممکنہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے تجاویز پیش کردیں۔رہنما پی پی نیربخاری کاکہنا ہے کہ موجودی صورتحال میں معاشی اور طبی بحران شدید ہوسکتا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بحران سے نمٹنا کسی ایک حکومت یا شخصیت کے بس کی بات نہیں ہے۔نیر بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی فکر کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگی.