وزیر اعظم عمران خا ن نے پاکستان کو فلاحی ریاست کے طور پر متعارف کرایا ہے‘ جمشید اقبال چیمہ

ماضی میں امداد کی رقوم خاص لوگوں کی جیبوں میں جاتی تھیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے اس کرپشن کو منوں مٹی تلے دفن کر دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خا ن نے پاکستان کو فلاحی ریاست کے طور پر متعارف کرایا ہے‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور (عالمین نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، انصاف ویلفیئر ونگ کے سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وزیر اعظم عمران خا ن نے پوری دنیا میں پاکستان کو فلاحی ریاست کے طور پر متعارف کرایا ہے،ماضی میں امداد کی رقوم خاص لوگوں کی جیبوں میں جاتی تھیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے اس کرپشن کو منوں مٹی تلے دفن کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حلقہ این اے127میں مستحق افراد کو امداد کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ماضی کے نام نہاد تجربہ کار یہ سمجھ رہے تھے کہ اچانک آنے والی مشکل کی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہو جائے گی لیکن وزیر اعظم عمرا ن خان اوروزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بروقت اقدامات نے ان کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق حکومت سیاسی تفریق اور سفارش کے بغیر امداد کی رقوم کی شفافیت سے تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے جبکہ ماضی میں اس تناظر میں سیاسی وابستگی کو ترجیح دی جاتی تھی۔ 14روزمیں 144ارب روپے کی تقسیم فلاحی ریاست کی جانب عملی قدم ہے اور وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ ہے کہ ہم مشکل کا شکار ہونے والے طبقات کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور حکومت ان کا سہارا بنے گی۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ یہ وقت بھی کٹ جائے گا اور پاکستانی قوم مشکلات حالات سے کندن بن کر باہر نکلے گی۔