بی آر ٹی پشاور مکمل، افتتاح کااعلان آج ہوگا

بی آر ٹی مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں: خصوصی بلدیات و اطلاعات خیبرپختونخوا کامران خان بنگش

بی آر ٹی پشاور مکمل، افتتاح کااعلان آج ہوگا

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ ( بی آرٹی پشاور)مکمل ہوگیا، افتتاح کی تاریخ کا اعلان آج وزیراعلی کریں گے جبکہ وزیر اعظم خود بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے۔ معاون خصوصی بلدیات و اطلاعات خیبرپختونخوا کامران خان بنگش نے کہا کہ بی آر ٹی مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، بی آر ٹی کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان آج وزیراعلی کریں گے۔کامران بنگش نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان خود بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ خیبرپختونخوا کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔