DPO بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءنے تحصیل منکیرہ میں محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا

ضلع میں محرم الحرام کے دوران قیام امن اور مثالی ہم آہنگی کے لیئے اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ایام محرم میں حسب روایات امن برقرار رہے

DPO بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءنے تحصیل منکیرہ میں محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا

DPO بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاءنے تحصیل منکیرہ میں محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔   تفصیلات کے مطابق ضلع میں محرم الحرام کے دوران قیام امن اور مثالی ہم آہنگی کے لیئے اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ایام محرم میں حسب روایات امن برقرار رہے یہ بات DPO بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاءنے منکیرہ میں محرم الحرام روٹس کے معائینہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کی اس موقع پر DSP سرکل منکیرہ خالد محمود خان،SHO تھانہ منکیرہ انسپکڑ احمد عباس خان،SHO تھانہ حیدرآباد SI محمد یاسر سیال اورانچارچ سیکورٹی SI محمد شریف گھلو بھی موجود تھا۔

اس موقع پر DPO بھکر کیپٹن( ر) محمد علی ضیاءنے پولیس افسران کو احکامات جاری کیئے کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر واک تھرو گیٹس کی تنصیب سمیت CCTV فوٹیج کیمروں کی ہمہ وقت فنکشنل حالت میں دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔