سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی قانون کا 42 واں اجلاس

جس میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری ریگولیشن، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی

سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی قانون کا 42 واں اجلاس

لاہور :صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و کوآپریٹوز راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی قانون کا 42 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری ریگولیشن، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی. کمیٹی میں متعدد آئینی ترامیم اور مسودوں پر غور و خوض کیا گیا. کابینہ کمیٹی نے جن امور کی منظوری دی.

ان میں پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی ایکٹ 2020ء کا مسودہ، پروونشل ڈرگ فورس کی تشکیل، پنجاب لوکل گورنمنٹ لینڈ یوز پلین رولز 2020ء میں ترمیم، لوکل گورنمنٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مسلم فیملی لاز کے تحت بطور چیئرمین مصالحتی کونسل افعال سرانجام دینے کی اجازت اورنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ترمیمی بل 2020ء کی تجویز شامل تھی. کمیٹی نے قائداعظم تھرمل پاورلمیٹڈ کو پراجیکٹ کی اراضی لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894ء کے تحت گروی رکھنے اوروقف املاک اینڈ ڈس پلیسڈ پرسنز ایکٹ 1975 ء میں ترمیم کی تجویز مزید غور و خوض کے لیے آئندہ اجلاس تک ملتوی کردی.