صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں چینی کی قیمتیں نیچے نہ آنے پر اظہار برہمی، انتظامیہ کی سرزنش

چینی کی قیمتیں ایکس مل ریٹ کے مطابق لائی جائیں، قیمتوں پرکڑی نظر رکھی جائے مہنگائی کی ذمہ دار انتظامیہ بھی ہے، انکی کارکردگی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوا ئی جائے گی، صوبائی وزیر کا ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس سے خطاب

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں چینی کی قیمتیں نیچے نہ آنے پر اظہار برہمی، انتظامیہ کی سرزنش

لاہور : صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت آج محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہو۔ا جس میں آٹا، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی دستیابی،قیمتوں اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں چینی کی قیمتیں نیچے نہ آنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی سرزنش کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ باتیں بہت ہوچکیں، انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے مہنگائی کی ذمہ دار انتظامیہ بھی ہے، کارکردگی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوا ئی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی چینی مارکیٹ آچکی، ایکس مل ریٹ بھی کم ہے  پھر بھی چینی مہنگی فروخت ہورہی ہے، انتظامیہ جواب دے۔ صوبائی وزیر نے چینی کی قیمتوں کوایکس مل ریٹ کے مطابق لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نوٹیفائی قیمتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے انتظامیہ کی بیحسی قابل افسوس ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گراں فروش اور ذخیرہ اندوز انسانیت کے دشمن ہیں اور یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ چینی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ اجلاس میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ قیمت ایپ پنجاب پر گراں فروشوی کے حوالے سے 45ہزار شکایت آئیں، 4 4 ہزار سے زائد کا ازالہ کیا گیا۔کین کمشنر، سپیشل برانچ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔