وزیر اوقاف کی زیر سر پرستی الحافظ پیر سید محمد ارشاد حسین شاہ کے23ویں  سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

وزیر اوقاف کا مزار اقدس کو غسل مبارک اور چادر پوشی کی، ملکی ترقی واستحکام کے لیے دعا صوفیاء کرام نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فروغ دیا  دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے

 وزیر اوقاف کی زیر سر پرستی الحافظ پیر سید محمد ارشاد حسین شاہ کے23ویں  سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

لاہور : صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سیّد سعید الحسن شاہ نے آج آستانہ عالیہ چراغیہ قطب الرشاد پیر کالونی والٹن شریف میں سیدی مرشدی سراج العارفین قطب الا رشاد حضور قبلہ الحافظ پیر سید محمد ارشاد حسین شاہ کے 23ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا آغاز غسل مبارک و چادر پوشی سے کیا۔ اس موقع پر مریدین، سرکاری افسران،علماء و صو فیاء کرام،قراء حضرات اور نعت خوان حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں  کہا کہ صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل تھی،صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا گیااور معاشرتی تحفظات اور سوشل سیکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اسی سے دُکھی انسانیت کو سکون اور روادانہ فلاحی معاشرے کی منزل میسر آسکے گی۔ قبل ازیں وزیر اوقاف نے دربار شریف پر چادر پوشی کی اور ملکی ترقی واستحکام کے لیے دعا کی۔وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن کا زائرین کو خوش آمدیدکہا۔عرس مبارک میں شرکت کرنے والوں کے لئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔عرس مبارک میں شرکت کرنے والوں کادرود و سلام پیش کرنے کی مسحور کن آوازوں سے فضا معطرہو گئی۔