بلاول بھٹو کی مریم نواز سے ملاقات کیلئے جاتی امراء آمد    

بلاول بھٹو ملاقات میں مریم نواز سے نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے

بلاول بھٹو کی مریم نواز سے ملاقات کیلئے جاتی امراء آمد    

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کے لیے لاہور میں ان کی رہائشگاہ جاتی امراء پہنچ گئے۔ بلاول بھٹوزرداری کے ساتھ وفد میں یوسف رضا گیلانی، شیری رحمٰن اور قمرالزمان کائرہ بھی شامل ہیں۔ بلاول بھٹو ملاقات میں مریم نواز سے نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما 13 دسمبر کے جلسے اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور پہنچے ہیں ۔