80 کلوگرام وزن اٹھانے والی دنیا کی مضبوط ترین بچی

7 سال کی ’روری وین‘ نے اپنی پانچویں سالگرہ سے ہی ویٹ لفٹنگ شروع کردی تھی جس کے بعد اس کے والد نے بچی کے شوق کو پورا کرنے کے لیے اس کو باقاعدہ ویٹ لفٹنگ کی ٹریننگ کروائی

80 کلوگرام وزن اٹھانے والی دنیا کی مضبوط ترین بچی

80 کلوگرام وزن اٹھانے والی 7 سالہ مضبوط روری وین اب تک متعدد ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔ 7 سال کی ’روری وین‘ نے اپنی پانچویں سالگرہ سے ہی ویٹ لفٹنگ شروع کردی تھی جس کے بعد اس کے والد نے بچی کے شوق کو پورا کرنے کے لیے اس کو باقاعدہ ویٹ لفٹنگ کی ٹریننگ کروائی۔ روری ننھی سی عمر میں اتنا وزن اٹھانے کے قابل ہوگئی ہے جو عام طور پر ایک نوجوان جم میں بمشکل ہی اٹھاپاتا ہے۔ صرف 4 فٹ لمبی روری وین 7 سال کی عمر میں 80 کلوگرام ڈیڈ لفٹنگ کرسکتی ہے جب کہ 7 سالہ بچی 61 کلو گرام کے ساتھ اسکواٹ، 42 کلوگرام کیساتھ جرک اور 32کلوگرام کے ساتھ سنیچ پوزیشن کی ایکسرزائز کرسکتی ہے۔ 

گزشتہ ہفتے ہی 11 اور 13 سال سے کم عمر امریکی ویٹ لفٹر کی 30 کلو گرام کی کیٹیگری میں روری وین کو چیمپئن کا تاج پہنایا گیا۔ روری وین کو امریکا کی تاریخ میں کم عمر ترین ’یوتھ نیشنل چیمپئن‘ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے جب کہ 11 سال سے کم عمر کی کیٹیگری میں وہ بہترین ’پونڈ فار پونڈ‘ لفٹر ہیں۔