تفریح مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، اینجن التان

ترکی کی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مشہور اداکار اینجن التان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں

 تفریح مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، اینجن التان

لاہور : مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینجن التان کا کہنا ہے کہ اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکی کی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مشہور اداکار اینجن التان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔ اینجن التان کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی۔

یہ ایک اسلامی سٹوری تھی جسے پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔ پاکستان کے قدرتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں، لیکن میرا پاکستان کا مختصر دورہ ہے اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا، یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ ہیں لیکن مرچیں زیادہ ہیں، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔ واضح رہے کہ اینجن التان المعروف ارطغرل غازی  کو پاکستان میں بے حد پسند کیا جاتا ہے، اور وہ اس وقت  نجی بزنس کمپنی کی دعوت پر مختصر دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔